شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، شایان شان استقبال

14  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا،پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی شاہی جوڑے کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر استقبال کیا، برطانوی شاہی جوڑے کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے. دفتر خارجہ کے مطابق شاہی جوڑا لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات جائے گا اور شاہی جوڑا اہم تاریخی اور تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرے گا. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کی ملک میں آمد سے

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا. انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہے. شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے برطانیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے. واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، 2006ء کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، شاہی جوڑے کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی وزراء، دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…