سعودی ولی عہد محمد بن  سلمان کے وزیراعظم عمران خان سے ”وعدے“ کے بعد اب تک کتنے پاکستانی قیدی رہا کئے گئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

10  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کو بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب سے پانچ سو 79 قیدی رہا کیے گئے،قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد شاہی حکم پر رہا کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا شیخ فیاض الدین کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کو بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت اوورسیز نے بتایاکہ سعودی عرب سے پانچ سو 79 قیدی رہا کیے گئے،قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد شاہی حکم پر رہا کیا گیا، حکام نے بتایاکہ رہا ہونے والے قیدی منشیات, چوری جیسے مقدمات میں قید تھے،سعودی حکام نے 3ہزار تین سو 96 بے دخل پاکستانیوں کو بھی وطن واپس بھیجا۔کمیٹی کو ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت گھر اور صحت کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایاکہ پنجاب میں سات،سندھ میں 29 گھروں کے منصوبے مکمل کیے گئے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 26 اور بلوچستان میں 33 گھروں کے منصوبے مکمل ہیں،پنجاب میں سات اور سندھ میں 6 ہسپتال بنائے گئے۔حکام کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 13 ڈسپنسریز اور تین ہسپتال بنائے گئے،بلوچستان میں 24 صحت کے منصوبے مکمل ہیں۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کو بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب سے پانچ سو 79 قیدی رہا کیے گئے،قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد شاہی حکم پر رہا کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا شیخ فیاض الدین کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…