بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشہور کار کمپنی نے اپنی گا ڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا

datetime 2  جولائی  2025 |

لاہور( این این آئی)لکی موٹر کارپوریشن نے وفاقی بجٹ میں متعارف کروائے گئے نئے ٹیکسز کے بعد اپنی کیا برانڈ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کرنے کر دیا جس کا اطلاق بھی کر دیا گیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی انرجی وہیکل لیوی یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔این ای وی لیوی کا اطلاق تمام اقسام کی گاڑیوں پر ہوتا ہے جن میں موٹرسائیکل سے لے کر بڑی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

کیا موٹرز پاکستان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر تازہ ترین فہرست اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمت درج ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پکانٹو اے ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 39 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کیا اسٹونک ای ایکس پلس کی قیمت کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو 4 لاکھ 99 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 55 لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔اسی طرح، اسٹونک ایکس کی قیمت میں 95 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جو 47 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر48 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج ایل الفا 4 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد 84 لاکھ 99 ہزار سے 88 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 5 لاکھ کا اضافہ ہوا جو 99 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کیا سورینٹو وی سکس 3.5 ایل کی قیمت 4 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 34 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سورینٹو ای ایم آئی وی سکس3.5 ایل کی قیمت میں بھی 4 لاکھ کا ہی اضافہ ہوا جو ایک کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سورینٹو ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سورینٹو ای ایم آئی ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جو ایک کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سورینٹو اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی اور سورینٹو ای ایم آئی اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا جو بالترتیب ایک کروڑ 59 لاکھ 99 ہزار روپے سے ایک کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار روپے اور ایک کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 71 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کارنیول کی قیمت بھی 7 لاکھ روپے کے اضافے سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 82 لاکھ روپے ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…