جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشگوئی

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملک بھر میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی، خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 6جولائی سے 10جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اوربالائی علاقوں میں بھی 5سے 10جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 6سے 8جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 3سے 6جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔

مری، گلیات، سوات، کوہستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے جبکہ عوام، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے 2سے 8جولائی 2025کے دوران مختلف علاقوں کے لیے مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔خیبرپختونخواہ ، آزاد کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں 5سے 8جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہونے سے منسلکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کے بہائو میں اضافے کے باعث نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا ہ کے علاقوں میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سمیت نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں شہری سیلاب جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس میں پانی کے بہا میں اضافہ متوقع ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال کے نالوں بشمول ایک، دیگ، بیئن اور پلکھو میں پانی کے بہا میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ بارش اور تیز ہوائوں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…