منشیات برآمدگی کیس‘ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

20  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد 5 شریک ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ سمیت 5 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

رانا ثنااللہ کے وکلا نے دلائل دیئے کہ یہ الزام ایسے آدمی پر لگا جو کئی بار رکن اسمبلی رہا اور وزیر بھی رہا، واقعے کے 3 گھنٹے بعد ایف ائی آر درج کی گئی، 3 گھنٹے کی تاخیر کیس کوکمزور کرتی ہے۔ ملزموں کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ رانا ثنا اللہ 2 گاڑیوں کے قافلے میں سفر کر رہے تھے ان کے ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کو بے بنیاد مقدمے میں نامزد کیا گیا لہذا عدالت تمام ملزموں کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کے دلائل میں وکلا نے ساری سیاسی باتیں کی ہیں، لگ رہا تھا عدالتی کارروائی نہیں کوئی جلسہ ہے، اس کیس کے 14 میموز ہیں اس کو لکھنے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا ہے، مقدمے کے اندراج میں تاخیر والی بات درست نہیں ہے، رانا ثنا اللہ کے گارڈز نے گرفتاری کے وقت کہا کہ تم لوگ جانتے نہیں ہو کہ تم کس پر ہاتھ ڈال رہے ہو۔سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایک ایک سیکنڈ کا حساب دے سکتے ہیں، موقع پر ملزم نے ہیروئن کے لفافے کی نشاندہی کی گئی، پلاسٹک کے لفافے میں ہیروئن تھی، جھگڑے میں وہ پھٹ سکتا تھا، ہم نے پروفیشنلی اس چیز کو ہینڈل کیا، اس لیے ایک بھی گولی نہ چلی، ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذا عدالت ضمانت خارج کرے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ کی ضمانت خارج جبکہ 5 شریک ملزموں محمد اکرم، سبطین حیدر، عثمان احمد، عامر رستم اور عمر فاروق کی ضمانت منظور کرلی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…