صبح دروازہ کھول کر کشمیر کی خواتین پوچھتی ہیں کیا پاک فوج آ گئی؟ کیا آپ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟ وزیراعظم خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے

18  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیر کے حوالے سے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دور ا ن آبدیدہ ہوگئے۔ بدھ کو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں وزیراعظم آزادکشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہ رہے تو پھر آپ کا وجود بھی سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آپ ڈالروں کے پیچھے پڑے ہیں

کیا ڈالر چبا کر کھائیں گے۔ انہوں نے تقریب میں موجود مہمانوں سے کہا کہ آپ کو کیا ہو گیا ہے، لوگ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں کیا آپ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ وزیرخارجہ کے بھارت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی افواج پر پورا یقین ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں صرف فوج نہیں لوگ بھی لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایٹم بم کا ذکر کرکے اپنی کمزوری کا اظہار نہ کیا کریں۔انہوں نے کہاکہ ذلت کی زندگی گزارنا سب سے بڑی سزا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت تیزی سے جارہا ہے، آتش چنار بجھ گئی تو مقبوضہ کشمیر کے بچے بوڑھے آپ کو معاف نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اب گنوانے کو کچھ نہیں، آخری کشمیر بھی لڑے گا۔انہوں نے کہاکہ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا وقت گزر چکا، اس سے آپ مجھے مطمئن نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ اب عملی اقدامات اٹھانے کا وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کبھی میر جعفر اور میر صادق کے طور پر اپنا نام نہیں لکھوائیں گے۔ایک نجی وی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سات آٹھ سال کا تھا جب میری نانی مجھے خواب سنایا کرتی تھیں، انہوں نے کہاکہ وہ کہا کرتی تھیں کہ بیٹا ادھر سے ایک لشکر بڑھ رہا ہے اور تم بھی اس صف میں ہو، تم نے ایک سبز رنگ کا کپڑا اپنے سر پر باندھا ہوا ہے اور یہ لشکر کشمیر کی فتح کے لیے جا رہا ہے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں میں سچ بول رہا ہوں،اگر جھوٹ بولوں تو خدا مجھے غارت کرے، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بخدا آپ سے کہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ عورتیں صبح اپنا دروازہ کھولتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ کیا پاکستان کی فوج سری نگر میں آ گئی ہے یا نہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…