اقوام متحد ہ کا پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار،11 سال بعد بڑی خوشخبری سنادی گئی

16  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (اآن لائن) پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحد ہ نے11 سال بعد اسلام آباد کی فیملی اسٹیشن کی حیثیت بحال کردی۔ ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں بدقسمتی سے ہوئے بم دھماکوں کے بعد یہ مقام واپس لے لیا گیا تھا۔ فیصلہ اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر برائے پاکستان کے ناٹ اوسٹبی کی سربراہی میں، وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

اسلام آباد انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) عامر ذوالفقار خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق اقوام متحدہ نے ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان کو فیملی سٹیشن کی حیثیت بحال کردی ہے۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے وفد نے اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر برائے پاکستان کے ناٹ اوسٹبی کی سربراہی میں، وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اسلام آباد انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) عامر ذوالفقار خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔نٹ آسٹبی نے شہر میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجموعی طور پر پاکستان اور اسلام آباد کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے خاصی مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ تقریبا 11 سال بعد وفاقی دارالحکومت کو فیملی اسٹیشن کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں بدقسمتی سے ہوئے بم دھماکوں کے بعد یہ مقام واپس لے لیا گیا تھا۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا  کہمجھے شہر میں امن کی بحالی کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی تعریف کرنی چاہئے، ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔آئی جی پی عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ اعجاز شاہ کو پولیس کی نئی پالیسی کا معمار کہا جاسکتا ہے اور اس نے شہر کی مجموعی صورتحال اور ماحول کو بہت بہتر بنایا ہے۔پاکستان میں دور دراز علاقوں کے لئے این او سی جاری کرنے پر اقوام متحدہ کے نمائندے کی طرف سے ظاہر کی جانے والی تشویش کے جواب میں،

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس عمل کو آسان بنانے کے لئے ایک پالیسی بھی چل رہی ہے اور جلد ہی وزارت داخلہ اس کے ممکنہ حل کے ساتھ سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا  کہ سیاحت کو فروغ دینا اور ملک بھر میں مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔عالمی امن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہوچکی ہے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی لازمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں بھی ایسے معاملات ہوتے ہیں اس پر نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہیہ یقینی بنانا بہت اہم ہے کہ عالمی امن کو نقصان نہ پہنچے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…