منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں طاقتور ترین طوفان کاخطرہ!زیر گردش خبروں میں کتنی سچائی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بیان کردی

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پیر کو ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 جبکہ نورپورتھل اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…