وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

11  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کے لیے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔درخواست میں وفاقی وزیر پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں۔درخواست میں مؤقف

اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں فوادچوہدری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کو بطور رکن اسمبلی جو مراعات دی جارہی ہیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…