متاثرہ لوگوں کو خوراک کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے،میڈیکل کیمپس میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایات

24  اگست‬‮  2019

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا-وزیراعلیٰ نے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے دورے سے واپسی پر پائلٹ کو ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جانب موڑنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کا رخ سیلاب متاثرہ علاقوں کی جانب موڑ لیا -وزیراعلیٰ نے 4اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا-

وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور پانی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا-تحریک انصاف کے رہنما خرم جہانگیر وٹو، کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیلابی پانی میں گھرے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مد د کی جا رہی ہے-متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں -انہوں نے کہاکہ ریلیف کیمپ میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بروقت فراہم کی جا رہی ہیں -متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے -وزیراعلیٰ نے کمشنرساہیوال او رڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ لوگوں کو فوڈ ہمپر کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اورمیڈیکل کیمپس میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہیے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ مویشیوں کے لئے چارے اور ونڈے کا انتظام کیا جائے اورانتظامی افسران ریلیف کے کامو ں کی خود نگرانی کریں -انہوں نے کہاکہ امدادی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکپتن،اوکاڑہ اورساہیوال کے لئے صحت انصاف کارڈ سکیم کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال ڈویژن کیلئے 80کروڑ روپے کے7میگاپراجیکٹس اورپولیس کمپلینٹ سیل، کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسنگ لیب،پکار 15کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال کی ٹیچنگ ہسپتال اپ گریڈ یشن سمیت 1ارب19کروڑ روپے کے تین میگاپراجیکٹس کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے سرکٹ ہاؤس ساہیوال پہنچنے پر چیچہ وطنی کی ماڈل کیٹل مارکیٹ،قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال کی تعمیر نو اورفلڈ لائٹس کی تنصیب،کمیر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج،میونسپل کمیٹی آفس،آر ایچ سی میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اوررینالہ خورد میں 60بیڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے سرکٹ ہاؤس میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اورمہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 3 اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سفید پوش عزت و احترام سے نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔ نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا علاج، ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ فری ہوں گے، بل حکومت ادا کرے گی۔صحت انصاف کارڈ کے مریض کو آمد و رفت کیلئے کرایہ بھی دیا جائے گا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 8 امراض کا مفت علاج اور فری فالو اپ ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ماں اور بچے کو بھی علاج کی خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ 24 اضلاع میں 67 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…