حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا

22  اگست‬‮  2019

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ محرم کے بعد حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو گا۔ حکومت کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔ کشمیریوں کی نسل کشی پر مہذب دنیا کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ مودی کا دماغ مذمت نہیں مرمت سے درست ہو گا۔ حکومت کشمیریوں کو بھول کر اپوزیشن کو کچلنے میں مصروف ہے۔ عمران خان کی جعلی حکومت جنرل ضیا اور

جنرل مشرف کے راستے پر چل رہی ہے۔ فاشسٹ حکومت کے ظلم و جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ حکومت کی انتقامی کاروائیاں آخری حد کو چھو رہی ہیں۔ نیب والے پی ٹی آئی کے کرپٹ افراد کو گرفتار کیوں نہیں کرتے۔ گرفتاریوں سے اپوزیشن کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے۔ عمران خان زیرو ہو چکا ہے۔ حکومت پر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ طاری ہے۔ حکومت نے اپوزیشن راہنماؤں کو گرفتار کر کے مسئلہ کشمیر پر پیدا ہونے والی قومی یکجہتی کی فضا خراب کی ہے۔ انتقامی کاروائیاں اور قومی اتفاق رائے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومتی جبر کی انتہا ہو گئی ہے۔ حکومت کا آمرانہ طرز عمل جمہوریت اور ملک کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ کشمیر کی سنگین صورت حال عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ مودی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ بھارت روس کا شیرازہ بکھرنے سے سبق سیکھے۔ اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔ کشمیر کی سنگین صورت حال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانوں کو متحرک کیا جائے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے فیصلہ کن کردار کا وقت آن پہنچا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میں چھیڑ چھاڑ مودی کو مہنگی پڑے گی۔ بھارت اب زیادہ دیر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

مودی نے جنگ کی حماقت کی تو بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ دفاع وطن کے لئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ حکومت بھارت کے خلاف سفارتی مہم تیز کرے۔ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں تعاون کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرے۔ گجرات کا قصائی مودی بھیڑیا بن چکا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…