محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی،،20 سے 21 اگست کی رات خطرناک قرار،انتہائی تشویشناک پیش گوئی،ہائی الرٹ

19  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سیلمانکی اور اسلام والا میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج، بیاس اور راوی کے کناروں پر طوفانی بارشیں،بھکرا ڈیم سے پانی ا اخراج کے ستلج اور راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتا ہے،20 سے 21 اگست کی رات دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر

پانی 80000 سے 90000 کیوسک جبکہ 150000 کیوسک کا تیز ریلہ گزر سکتا ہے،23 اگست سے ہیڈ سیلمانکی پر 70000 سے 90000 کیوسک جبکہ 130000 کیوسک کی شارپ پیک کا ریلہ گزر سکتا ہے۔ حکام کے مطابق 25 اگست سے اسلام والا کے مقام پر 70,000 سے ایک لاکھ کیوسک تک کا ریلا گزر سکتا ہے۔فیڈرل فلڈ کمیشن نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے۔دریں اثناء یکم جولائی سے 18 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 220افراد جاں بحق ہوئے۔سیلاب اور بارشوں سے خیبرپختونخوا ہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہواجہاں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 69 افراد جاں بحق ہوئے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 163 افراد زخمی ہوئے۔بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 384 گھروں کو جزوی جبکہ 271 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو اکتیس کمبل تقسیم کیے۔ این ڈی ایم اے نے 4.25ٹن خوراک تقسیم کی۔ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ملک کے تمام دریاں میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…