حکومت نے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا،پرچی کی قیمت50روپے مقرر،تمام میڈیکل ٹیسٹوں کی قیمتوں میں بھی200فی صد تک اضافہ

18  اگست‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کی طرح راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف شعبہ بیرونی مریضان کی پرچی کی قیمت50روپے مقرر کر کے تمام میڈیکل ٹیسٹوں کی قیمتوں میں بھی200فی صد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں کار اور موٹر سائیکل پارکنگ کی سہولت حاصل کرنے والے مریضوں کو بلترتیب10اور20روپے کی پرچی حاصل کرنا ہو گی یاد رہے کہ

تینوں الائیڈ ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں میسر قیمتی ادویات کی فراہمی پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے تاہم مستحق افراد کو علاج میں مفت سہولت کے حصول کے لئے ذکوۃ فنڈ سے رجوع کرنا ہو گا پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبرS.O(H&D)7-9/2017(U.C) کے مطابق او پی ڈی میں آنے والے ریضوں کو 50روپے کی پرچی لینا ہو گی سی ٹی سکین کی قیمت 1000سے بڑھا کر2500روپے،ایکسرے کی قیمت 30سے 60روپے،ای سی جی(ECG) 30روپے سے بڑھا کر100روپے، الٹرا ساؤنڈ100سے150روپے خون کے ٹیسٹوں میں سی بی سی (CBC)،ٹی ایل سی(TLC)، ڈی ایل سی(DLC)، ایچ بی(HB)، پی ایل ٹی(PLT) کی قیمت 200روپے، ای ایس آر(ESR) 60روپے، بی ایس(BS)،بلڈ یوریا لیول، سیرم کریٹنین، سیرم یوریک ایسڈ 65روپے، ایل ایف ٹیز(LFTs) 300روپے،یورین آر ای اور پریگنینسی ٹیسٹ کی قیمت60روپے مقرر اسی طرح ایچ سی وی(HCV) ٹیسٹ 400روپے اے ون سی(A 1C) 350روپے،تڑوپونن ٹی ٹیسٹ 600روپے، کولیسٹرول لیول، ایل ڈی ایل(LDL)، اور ایچ ڈی ایل(HDL) کی قیمت 250روپے مقرر، تھائیروڈپروفائل ٹیسٹ 900روپے، اے بی جی ایس(ABGS)، 700روپے پی ایس اے(PHS) 450روپے اور پی اے پی (PAP)کی قیمت 300روپے مقرر اسی طرح مائیکو ڈاٹ 400 روپے جبکہ ایچ پیلون (H PYLON)کی قیمت 600روپے کے علاوہ دیگر تمام ٹیسٹوں میں بھی 150تا200 فی صد اضافہ کیا گیا ہے

تاہم کسی بھی مریض کو ان تمام ٹیسٹوں میں مفت سہولت حاصل کرنے کے لئے زکوۃ فنڈ سے رجوع کرنا ہو گا اور زکوۃ فارم بھر کر تصدیق کے بعد ہی اس سہولت سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا پنجاب حکومت کی جانب سے پیٹرول،بجلی،گیس اور اشیائے خور و نوش سمیت ضرورت کی ہر چیزکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد غریب آدمی سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت چھیننے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتیں واپس لے کر پہلے کی طرح مفت علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…