ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی سے انکار آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار،عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

4  اگست‬‮  2019

لاہور(اے این این)لاہورہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی سے انکار آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے اہم فیصلے میں لکھا ہے کہ پنشن حاصل کرنا ہر سرکاری ملازم کا حق ہے۔ اپنے فیصلے میں انہوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے ریلوے ملازم کی بوڑھی اہلیہ کو پنشن دینے کا حکم دیتے ہوئے ریلوے کا جواب مسترد کر دیا۔

عدالت نے مرحوم ریلوے ملازم کی بوڑھی بیوہ چاندنی اسد کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پنشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں استفسار کیا کہ مرحوم اسد کے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر جاتے وقت ریلوے نے کارروائی کیوں نہ کی؟۔ جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تسلیم کی گئی بغیر تنخواہ چھٹیوں کو پنشن کے دورانیے سے نہیں نکالا جا سکتا، ریلوے نے اسد احمد عزیز کو باقاعدہ ملازم تسلیم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…