اپوزیشن کی ناکامی پر شیخ رشید نہال، چیئرمین سینیٹ کا نام، آئین کا سال ہی بھول گئے

2  اگست‬‮  2019

لاہور(آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کی اپنی پیش گوئی پر خوشی سے نہال ہوگئے اور اپنے ویڈیو بیان میں نہ صرف چیئرمین سینیٹ کا نام بلکہ 73 کے آئین کا سال بھی بھول گئے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد خوشی میں صادق سنجرانی کو ’بجرانی‘ کہتے رہے۔شیخ رشید اپنے بیان میں 1973 کے آئین کو 1972 کا آئین بھی کہہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی کی پیشن گوئی

پر لوگوں کو بڑی تکلیف ہوئی تھی، باپ بچاؤ تحریک چلانے والوں کو عمران خان تو کیا ’بجرانی‘ کا استعفیٰ بھی نہیں ملا، اپوزیشن نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی سیاست زندہ دفن ہوجائے گی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ  منی لانڈرنگ کرنے والوں کے پاس اب سیاسی غلطی کی گنجائش نہیں، میری موجودگی میں کوئی شخص ’1972 ‘کے آئین میں ترمیم نہیں کر سکتا۔شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی کہ عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…