جج ارشد ملک کامبینہ ویڈیو سکینڈل،ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما بھی زد میں آگئے،ایف آئی اے سائبر ونگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

18  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے لیگی رہنما میاں رضا سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم پوچھ گچھ کیلئے لاہور جائے گی، جج ارشد ملک کے مطابق میاں رضا نے طارق محمود سے ویڈیو خریدی تھی،

مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف اور مہر جیلانی کو گرفتار کیا جائیگا، میاں طارق محمود کو (آج)جمعہ کو عدالت میں پیش کر کے مزید ریمانڈ لیا جائے گا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمے میں سائبر کرائم ایکٹ کی 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے سابق جج نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ میں 2000 سے 2003 تک ملتان میں تعینات رہا، میاں طارق نے نشہ آور چیز پلا کر میری خفیہ ویڈیو بنائی، مجھے بلیک میل کرنے کے لئے ویڈیو کو غیراخلاقی رنگ دیا، کئی سال گزرنے کے بعد اب پتہ چلا کہ میاں طارق نے وہ ویڈیو لاہور کے ن لیگی رہنما میاں رضا کو بیچ دی۔اس ویڈیو سے ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی نے بلیک میل کیا، ملزمان مجھ پر سزا یافتہ میاں نواز شریف کی مدد کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، بلیک میلرز نے اپنے مفاد کے لئے جاتی عمرہ لاہور میں نواز شریف اور مدینہ منورہ میں حسین نواز سے ملوایا، دونوں ملاقاتوں کی خفیہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے لیگی رہنما میاں رضا سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم پوچھ گچھ کیلئے لاہور جائے گی، جج ارشد ملک کے مطابق میاں رضا نے طارق محمود سے ویڈیو خریدی تھی، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…