درندے نے دس سالہ بچے کو زیادتی کے بعد سر میں پتھر مار مار کر بے دردی سے قتل کر دیا، ماں کی بیٹے کی لاش کے قریب بیٹھ کر رو رو کر وزیراعظم عمران خان سے فریاد

15  جولائی  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) باٹا پور کے علاقے میں دس سالہ بچہ درندگی کا نشانہ بن گیا، بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اس کے سر میں پتھر مار مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے والد امجد علی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے،

باٹا پور کے رہائشی امجد کا دس سالہ بیٹا گھر سے بکریاں چرانے کے لیے گیا جسے کسی درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،  نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے سر پر پتھر مار مار کر بے دردگی سے قتل کر دیا، دس سالہ سبحان چوتھی کلاس کا طالب علم تھا اور فارغ اوقات میں گھر کا پہیہ چلانے کے لیے والد کا ہاتھ بٹاتا تھا، بچے کے والد نے بتایا کہ اس کے دو ہی بچے تھے ایک بیٹا اور ایک بیٹی، اس نے روتے ہوئے کہا کہ آج میں لُٹ گیا ہوں، دس سالہ سبحان کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان اور پولیس حکام سے بیٹے کے قاتل کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کی اپیل کر دی ہے، بچے کی والدہ فرح بی بی نے رو رو کر بتایا کہ میرے بچے کے ساتھ زیادتی کرکے، اس کا گلہ دبایا گیا اور پھر پتھر مار کر اسے مارا گیا ہے، مجھے عمران خان اور حکومت سے انصاف چاہیے، اگر اللہ نے اس کو یہ کرسی تو مجھے بس انصاف دلا دے اور مجھے کچھ نہیں چاہیے، دوسری جانب بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی، انہوں نے کہا کہ پولیس فرانزک پنجاب کی خدمات حاصل کر رہی ہے بہت جلد قاتل تک پہنچ جائیں گے، ایس پی کینٹ نے کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے تمام حقائق آپ کے سامنے رکھے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…