سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل ۔۔۔؟ شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی

25  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان کے اندر کافی مسائل نے جنم لیا ہوا ہے ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو شک ہے کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کر کے خود کو بچالیں گے جبکہ نواز شریف کی نااہلیت برقرار رہے گی

اور کسی قسم کا این آر او نہیں دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور(ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہاہے(ن) لیگ کا بیانیہ وہی ہے جو نواز شریف کا ہے، پارٹی میں مکمل اتفاق ہے کہ بیانیہ نواز شریف کا ہے اور وہی چلے گا،نواز شریف کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے کہ حاکمیت پاکستان کی عوام کی ہے۔ اگر شہباز شریف اور مریم نواز کا کوئی اختلاف ہے تو وہ ایسا نہیں جسے جھگڑے سے تشبیہ دی جاسکے۔ سابق وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ حکومت کو ہٹانے کیلئے فوری طورپر تحریک چلائی جائے،ن لیگ میں اس موضوع پر مختلف آراء ہیں، میں شہباز شریف اور مریم نواز کی رائے کے درمیان کھڑا ہوں، ان دونوں پالیسیوں کو ملا کر ہماری پالیسی ہونی چاہئے، ان دونوں آراء کے درمیان کہیں ہمارا راستہ ہے، نواز شریف سے میرا جذباتی لگاؤ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میری رائے نواز شریف کی رائے کے قریب ہوگی، مجھے کلیم ہے کہ میں نواز شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ خواجہ آصف نے مزیدکہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی بات گڈ کوپ بیڈ کوپ والی نہیں ہے، مریم نے جو بات کی ہے وہ میری اور شہباز شریف کی بھی رائے ہے کہ حکومت ہماری میثاق معیشت کی پیشکش پر عملدرآمد چاہتی ہے تو بجٹ میں عوام دشمن اقدامات کو واپس لے کر عوام دوست اور بزنس فرینڈلی بجٹ بنایا جائے، بجٹ میں ترامیم کی جاسکتی ہیں اس کیلئے بجٹ میں ایک دو دن تاخیر بھی ہوجائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر ہماری تجاویز پر پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت اور اپوزیشن میثاق معیشت بھی کرسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…