مسلم لیگ (ن )میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ، شیخ رشید کس کیساتھ ہیں؟خود ہی سب کچھ بتا دیا

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )میں دو لیگیں ہیں ، ایک شہباز شریف اوردوسری نواز شریف ، حکومت کو کہا تھا نوازشریف کو لندن جانے دیں اور ان سے جان چھڑائیں، شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے اور ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔

ریلوے سے چوروں اور ڈاکوئوں کو نکالنا ہمارا مشن ہے ،24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا ، ریلوے کی کارکردگی سامنے لاؤں گا،منتخب آدمی کوسلیکٹڈکہنانامناسب بات ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے گزشتہ روز پی سی ون داخل کیاہے، بنیادی مسئلہ ایم ایل ون کاہے، تاثردیاجارہاہے حادثات کی بنیادی وجہ ٹرینوں کی تعدادکازیادہ ہوناہے، یہ لوگ کیاسمجھتے ہیں ہم پاگل ہیں، ایک دو ارب کا آئل رکھنے کی کیا منطق ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ تین یا 4 تاریخ کو اپنی فنانشل رپورٹ سامنے لائیں گے، ہم ریلوے میں سے چوروں کوباہرنکالیں گے یہ میرامشن ہے، 24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا کارکردگی سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب سے کہا ہے ریلوے میں ایک گریڈکی پروموشن دیں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ 5 دن بعد فنانس اورریلوے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوتکلیف اس لیے ہے خریداری میں اربوں روپے کمائے ،17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں، ریلوے کو خسارے سے باہر نکالیں گے، ریلوے کے پاس 8 دن کا ہر صورت آئل موجودہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ امیر قطر کا دورہ کامیاب رہا اور دورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے ، مشیر خرانہ سرمایہ کاری کابتائیں گے اور انشااللہ بجٹ میں آپ کو بریف کیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کے صدردورہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کاساتھی ہوں،سائے کی طرح اس کیساتھ ہوں۔شیخ رشید نے کہاکہ اے پی سی میں مولاناکوسمجھائیں گے، خورشیدشاہ صاحب کی بات کو کون ٹالتاہے، آج اے پی سی کے علاوہ بھی بڑی خبریں ہیں، اپوزیشن کیلئے126دن کا دھرنا آسان کام نہیں۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ (ن )لیگ میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شہبازشریف اورمیری مدرپارٹی ایک ہے،کبھی پارٹی نہیں بدلی، جنہوں نے نواز شریف کومروایاوہ چاہتیں ہے اوربھی اندررہے، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ، ان سے جان چھڑائیں۔ایوان میں وزیراعظم کے لئے سلیکٹیڈ لفظ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا منتخب آدمی کوسلیکٹڈکہنانامناسب بات ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…