حکومت نے بالآخر بڑوں پر بھی ہاتھ ڈال دیا، مہنگی ترین گاڑیاں رکھنے والے 13500 امیر ترین افراد کی بھی شامت آ گئی، دھماکہ خیز اقدام

22  جون‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا شکنجہ سخت ہوگیا، مہنگی اورقیمتی گاڑیاں رکھنے والے اب نہیں بچ سکیں گے۔ شاہانہ زندگی گزارنے اورٹیکس نہ دینے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ایف بی آر نے 13500 لگژریاں گاڑیاں رکھنے والے افراد کو نوٹس جاری کردیا ہے، ایف بی آرنے سندھ میں 13500 کے قریب مہنگی گاڑیاں رکھنے والے افراد کی مکمل تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں، بغیر ٹیکس ادا کئے لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے والے ایف بی آر کی نظروں میں آگئے ہیں۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ذرائع نے بتایاکہ 9230 ویگو گاڑیاں،1605 لینڈ کروزر ،1970 پراڈو اور45اوڈی،

مرسڈیز 272 اور71 بی ایم ڈبلیو رکھنے والوں کا سراغ لگا لیا گیاہے۔ایف بی آرکی جانب سے اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم کے تحت مہنگی گاڑی رکھنے والوں کو 30 جون تک کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔مہنگی گاڑی رکھنے والے افراد کو جاری کیے نوٹسز میں واضح کردیا گیا ہے کہ اگر بے نامی اثاثے کے نام پر ایمسنٹی نہیں لی تو یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی اورگاڑیاں ضبط ہونے کے ساتھ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق اپنے اثاثوں میں گاڑیاں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بے نامی ایکٹ کے تحت قید کی سزا اور اثاثے بھی ضبط کئے جاسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…