آصف زرداری کو جیل بھجوانے میں ایان علی کا ہاتھ نکلا جعلی بینک اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل کے تہلکہ خیز انکشافات ، وعدہ معاف گواپ بننے کیلئے تیار ہو گئیں

18  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف کئی انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل ایان علی جعلی بینک اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہیں ۔

معروف صحافی ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ مادل ایان علی نے جعلی اکائونٹس کیس میں کافی ساری تفصیلات مہیا کیں ۔ جبکہ دوسری جانب سابق صدر پاکستان و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے منیجرزکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق فنانس منیجر شوگر ملز ٹنڈو محمد کاظم علی کو گرفتار کیا گیا جس نے اومنی گروپ کے ساتھ مل کر 846 ملین روپے کی خورد برد کی۔ فیصل ندیم نے 4 کروڑ روپے جعلی دستاویزات کے ذریعے سندھ حکومت سے وصول کیے جبکہ جعلی کاغذات کے ذریعے اربوں روپے کے قرض بھی لئے۔جبکہ تیسرا ملزم امان اللہ فنانس منیجر خوشکی شوگر ملز نے جعلی فرم بنا کر سندھ حکومت سے دوکروڑ کی سبسڈی لی اور کسانوں کے 18 ملین بھی ڈیفالٹ کیے۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاکہ آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ منگل کو جاری سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہاگیاکہ آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے کہاکہ نیب کے مطابق منی ٹریل کا براہ راست تعلق آصف علی زرداری سے ہے، نیب کو تحقیقات کیلئے آصف زرداری کی حراست درکار ہے۔ عدالت نے کہاکہ دیگر جرائم کی طرح وائیٹ کالر کرائم کا سراغ لگاناآسان نہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ ملزمان کو دستاویزات سے سامنا کروانا اور کڑیاں جوڑنا ضروری ہوتا ہے، احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے مچلکے صرف حاضری کیلئے ہیں۔ تفصیلی فیصلہ میں کہاگیاکہ سیکشن 91 کے مچلکے نیب کو گرفتاری سے نہیں روک سکتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…