الطاف حسین کوہمارے حوالے کرو۔۔پاکستان کا برطانیہ سے مطالبہ

11  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعودنے لندن میںالطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے الطاف حسین کو پاکستان حوالے کرنے کی درخواست کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پیغام میں لکھ ہےاسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین پر منی لانڈرنگ،

نفرت آمیز تقاریر اور عمران فاروق قتل کے الزامات ہیں۔الطاف حسین کی گرفتاری حکومت پاکستان کی درخواست پر کی گئیہے،اورساتھ ہی ان کی پاکستان حوالگی کی گزارش بھی کی گئی ہے!دوسری جانب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ60 سالہ شخص کو شمال مغربی لندن میں سنگین جرائم ایکٹ 2007 کی دفعہ 44 کے تحت دانستہ طور پر اکسانے یا جرائم میں معاونت فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا اور تعلق پاکستان سے ہے ۔بیان کے مطابق انہیں پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے پولیس حراست میں تفتیش جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے سلسلے میں افسران نے شمال مغربی لندن کے پتہ پر تلاشی لی اور تفتیش کاروں نے شمال مغربی لندن میں ایک علیحدہ کمرشل پتہ کی بھی تلاشی لی۔میٹرو پولیٹن پولیس کے بیان کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ سے تعلق رکھنے والے افسران نے تفتیش کی توجہ ایم کیو ایم سے منسلک شخص کی جانب سے اگست 2016 میں پاکستان میں کی گئی تقریر پر مرکوز کی جبکہ ساتھ ہی اسی شخص کی دیگر تقاریر کو بھی دیکھا جائیگا،اس پوری تحقیقات کے دوران لندن پولیس کے

افسران پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے اور تحقیقات جاری رکھیں ۔یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔ بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں

زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما نامزد ہیں۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین سے صرف منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں بلکہ عمران فاروق کے قتل سے متعلق بھی سوالات ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…