سوات موٹر وے بندہے یا کھلی؟ ترجمان ایف ڈبلیو اونےبڑا اعلان کردیا

9  جون‬‮  2019

پشاور(آن لائن)فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ سوات موٹر وے نامعلوم وجوہ پر بند کر دیا گیا ہے اور واضح کیا ہے کہ موٹر وے کسی بھی مرحلے پر بند نہیں کیا گیا بلکہ ایف ڈبلیو او نے اس شاہراہ پر عیدالفطر کے دوران گاڑیوں کی آمد و رفت میں مدد کیلئے اضافی سہولیات مہیا کی ہیں۔

جس میں ریکوری وہیکل اور تربیت یافتہ عملے کی ٹنل اور ملحقہ مقامات پر تعیناتی شامل ہے ۔ترجمان نے مزید واضح کیا ہے کہ صرف کل ہفتہ کو صبح چھ بجے سے سہ پہر چھ بجے تک موٹر وے سے مجموعی طور پر ساڑھے تین ہزار گاڑیاں گذر چکی ہیں جن میں سوزوکی کاریں، پراڈو، ڈبل کیب، کوسٹرز، ہائی ایس اور سوزوکی کیری کیب شامل ہیں ترجمان نے واضح کیا کہ سوات موٹر وے ٹنل پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمد و رفت بڑے پرسکون انداز میں جاری ہے جس میں ایف ڈبلیو او کا عملہ بھی مسافر گاڑیوں اور سیاحوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے جبکہ بہتر نگہداشت اور مناسب سیکورٹی انتظامات کے سبب موٹر وے کے کسی بھی مقام پر رات کے اوقات میں بھی سفر کیا جا سکتا ہے ۔شاہراہ کے پہاڑی حصوں میں پولیس اور ایف ڈبلیو کا عملہ اور ریکوری وہیکل بھی ہمہ وقت پوری مستعدی سے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود ہیں۔ دریں اثناء کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے صوبائی حکومت کی درخواست پر عیدالفطر کے موقع پر موٹر وے کھولنے، گاڑیوں کی آمد و رفت میں تعاون اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی پر ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے ایف ڈبلیو او کے ایم ڈی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رابطہ کرکے بہتر کارکردگی پر ادارے کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ موٹروے کا زیرتعمیر مختصر حصہ بھی اگلے دو مہینوں میں مکمل کر دیا جائے گا تاکہ وزیراعظم کو جلد از جلد اس کے باضابطہ افتتاح کی دعوت دی جا سکے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…