حکمران ریاست مدینہ جیسے پاک نام اورنظام کو بدنام کررہے ہیں،چار ماہ میں 20 روپے سے زائد پٹرول کی قیمت بڑھ چکی،بڑے سوال اُٹھادیئے گئے

2  جون‬‮  2019

پشاور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وقوم کو اب ایک ہی ریلیف چاہئے کہ نالائق اور جھوٹی حکومت سے نجات ملے۔ دنیا میں پٹرول سستا ہورہا ہے اور نالائق اعظم پٹرول مہنگا کررہا ہے۔ نالائق اور نااہل ٹولے کی وجہ سے ملک اور قوم کو سزا مل رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پراسلام آبادمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے

بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ظالم حکمرانوں نے رمضان المبارک اور عید الفطر کا بھی خیال نہیں کیا، مہنگائی کا ظلم ڈھانے والے حکمران ریاست مدینہ جیسے پاک نام اور انسانیت کی ہمدردی پر مبنی نظام کو بدنام کررہے ہیں، آئی ایم ایف کی ایجنٹ حکومت قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 45 روپے لٹر پٹرول قوم کو دلانے کا دعوی کرنے والے عمران نیازی اور اسد عمراب کہاں ہیں؟ پٹرول پر یہ پیسہ عمران نیازی کی کس جیب اور اٹھارہ جعلی اکاؤنٹس میں سے کون سے اکاؤنٹ میں جارہا ہے؟ چار ماہ میں 20 روپے سے زائد پٹرول کی قیمت بڑھ چکی ہے، ڈالر کی قیمت کو پر لگ چکے ہیں، بجلی، گیس کے نام پر قوم کو لوٹا جارہا ہے۔ عمران نیازی نے قوم کو اجتماعی خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے جو جلد قبول ہونے والی ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے شمالی وزیرستان میں بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دشمن پاکستان میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال جرات اور بہادری سے کارنامے انجام دئیے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے سپاہی امل شاہ کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…