جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ابھی تو ابتدائے عشق ہے،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟حکومت ایک افطاری سے پریشان،آصف علی زرداری نے معنی خیز اعلان کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں، اگر چیئرمین نیب نے انٹرویو دیا ہے تو قانونی کارروائی کریں گے،ملزم عدالت کا لاڈلہ ہوتا ہے، ابھی تومجرم کوئی نہیں اور ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،نیب پیشی کے بائیکاٹ نہیں، نیب کوتھکائیں گے۔ منگل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تومجرم کوئی نہیں اور ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملزم عدالت کا لاڈلہ ہوتا ہے۔سابق صدر نے کہاکہ بناکسی ثبوت کے بینکر کو ہتھکڑیاں لگاکر اور جیلوں میں ڈال کر معیشت نہیں چل سکتی، 80 سال کے بوڑھوں کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں لایا جائے گا، ابھی تک ملزمان پر نیب کچھ بھی خلاف قانون اقدام ثابت نہیں کر سکا۔آصف علی زر داری نے کہا کہ چیئرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں، اگر چیئرمین نیب نے انٹرویو دیا ہے تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد گفتگومیں آصف علی زر داری نے سوال یہ ہے کہ انہوں نے جوملک کا حال کیا ہوا، وہ کس کا قصورہے؟۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا نیب کیسز میں شرکت سے بائیکاٹ پر غور کر رہے ہیں؟ سابق صدر نے جواب دیا کہ نیب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے نیب کو تھکائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بائیکاٹ کریں گے تو کہا جائیگا قانون کا احترام نہیں کیا جا رہا۔۔انہوں نے کہاکہ بائیکاٹ کریں گے تونیب کہے گا کہ ہماری عزت نہیں کررہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ حکومت ایک افطاری سے پریشان ہے کیا کہیں گے سابق صدر نے جواب دیا کہ ابھی تو ابتدائے عشق ہے،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب جج صاحب نے کہا کہ بیلنس ختم ہو گیا ہے کیا واقعی ایسی بات ہے؟ جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ

پہلے دس سے بارہ کر دیں پھر بارہ سے پچاس کر دیتے ہیں – صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن قومی حکومت کی طرف جائے گی یا الیکشن کی طرف۔ آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ میری نظر میں تو دوبارہ الیکشن کی طرف جائیگی۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ اپوزیشن کو لیڈ آپ کریں گے یا مولانا صاحب یا نواز لیگ۔آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ میرا بیٹا اور مریم نواز کریں گے۔

صحافی نے سوال کیاکہ سینئر سیاست دان کیا پیچھے رہیں گے جس پر آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ جی ہم آرام کریں گئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نواز شریف سے ملاقات کریں گے آصف علی زر داری نے بتایاکہ اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے ان کی طبیعت خراب ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا ملنا ناجائز اور 2014 کا دھرنا جائز۔ آصف زر داری نے کہاکہ وقت وقت کی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…