بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جھوٹی خبر کیوں چلائی؟ چینل کو لینے کے دینے پڑ گئے، شہباز شریف کی لندن میں سیاسی پناہ کی خبرپر نجی ٹی وی چینل کے خلاف ن لیگ کا سخت اقدام

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوتی سے ملنے اور اپنے ٹیسٹ کرانے لندن آیا ہوں۔شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے

کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، بجٹ سے پہلے پاکستان آجاؤں گا۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی خبر پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی ہے، بے بنیاد خبر سے پاکستان کی نمایاں اور مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت، اس کے صدر اور قائد حزب اختلاف کی ساکھ، وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچایا گیا، اس من گھڑت خبر سے شہباز شریف کو ناحق ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا گیا،اس شر انگیز خبر سے پارٹی کارکنان کے جذبات کو بھی گہری ٹھیس پہنچی ہے، یہ خبر عدالتوں میں پہلے سے زیر سماعت مقدمات پر اثرانداز ہونے کی مذموم اور قابل مذمت کوشش ہے،اس بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی خبر کا نوٹس لے کر پیمرا اور متعلقہ قاعدے و قانون کے تحت نجی ٹی وی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔متعلقہ چینل کو مستقبل میں ایسے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے بھی روکا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…