مولانامسعود اظہر پر پابندی پاکستان کی ناکامی نہیں،پاکستان کو اس مسئلے پر دراصل کیا کامیابی ملی؟ پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے بڑا دعویٰ کر دیاا

2  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ مولانامسعود اظہر پر پابندی پاکستان کی ناکامی نہیں، پاکستان ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ پلوامہ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،حکومتی افلا طون اسد عمر سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ گیا، اب مانگے تانگے کے وزیر بجٹ میں مزید اشیامہنگی کرنے والے ہیں۔

جمعرات کوپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے سے ملک پر کوئی اثر نہیں پڑا اس سلسلے میں انڈا کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں۔انہوں نیکہاکہ مولانامسعود اظہر پر پابندی پاکستان کی ناکامی نہیں، فرد واحد کی دہشت گردی کا ریاست و ملک کا کوئی تعلق نہیں خ پاکستان یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ پلوامہ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی میدان میں ناکام ہو چکی ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ ان کے پاس کوئی معاشی ایجنڈہ ہی نہیں ملک کو چلانے کیلئے،وہ یوٹیلیٹی بلز میں دن بدن اضافہ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی افلا طون اسد عمر تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ گیا ہے اب مانگے تانگے کے وزیر بجٹ میں مزید اشیامہنگی کرنے والے ہیں۔پیپلزپارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہاکہ دنیا میں اس وقت جس چیز پپر سب سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اس میں پانی کے ذخائر کا ذخرہ کرناہے جبکہ ہم نے اس معاملے میں غفلت برتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کی اپنی صفوں میان اتحاد نہیں کم عمری کی شادی کے بل میں خود حکومت آپس میں الجھ پڑے جبکہ متعلقہ وزیر ہی نہ تھا۔ اپوزیشن نے بچوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کیاتو حکومت نے کہاکہ وہ خود اس پر بل لا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…