ابوظبی میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوئے مرنے والوں میں ایک خاندان کے افراد تھے؟ تصدیق کر دی گئی

15  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ابوظبی میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوئے ۔ پیر کویہاں ترجمان نے بتایاکہ ابوظبی کے علاقے العین میں 12 اپریل کو گھر میں آگ لگی تھی۔انہوںنے کہاکہ گھر میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 پاکستانی مقیم تھے۔انہوںنے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں میں کوہاٹ کے محمد فاروق،عمر فاروق اور خرم فاروق شامل ہیں ۔

اورکزئی ایجنسی کا خیال افضل، پشاور کا عید نواز اور بنوں کا علی حیدر بھی جاں بحق ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے کمرے میں لگنے والی آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانہ لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی مشن میتیں وطن بھجوانے کے لئے پی آئی اے سے رابطے میں ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جائے حادثے کا دورہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…