قصور ، آنکھوں کی بینائی سے محروم بچیوں کے والد کی حکومت سے علاج کی اپیل

26  مارچ‬‮  2019

قصور(این این آئی)میری بچیاں علاج نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتی جارہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں دھکوں کے سوا کچھ نہیں ملتامیں خود آنکھوں سے معذور ہوں ذریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ علاج نہیں کروا سکتا ہوں حکومت سے اپیل ہے کہ میری بچیوں کے علاج میں میری مددکریں نابینے باپ کی فریادتفصیلات کے مطابق قصورشہر بھٹہ گوریانوالہ کا رہائشی محمد اللہ وسایاولدمحمد سردارجو کہ بچپن سے ہی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہے

اس محرومی کو اللہ وسایاتو دنیا میں بھگت ہی رہا ہے لیکن اس کی دو بیٹیاں جو علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بینائی ختم ہو رہی ہے جو باپ کے لیے لمحہ لمحہ قیامت گرنا ثابت ہو رہا ہے اللہ وسایا کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بینائی نہ ہونے کی وجہ سے مجھے کوئی کام پر نہیں رکھتا ہے خود کا میں کوئی کام نہیں کر سکتاکئی بار میں نے معذور کوٹے میں اپلائی کیالیکن کوئی اچھی شفارش نہ ہونے کی وجہ سے مجھے ترجیح ہی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے میرے گھر میں کئی کئی روز فاقے رہتے ہیں جب میری بچیاں کھانے کے لیے مجھ سے سوال کرتی ہیں تو میرے لیے وہ لمحہ موت سے کم نہیں ہوتااس وقت مجھے اپنی معذوری کا احساس ہوتا ہے اور سوچتاہوں کہ اگر میری آنکھیں ہوتی تو میں بھی اپنی بچیوں کو کھانادے پاتالیکن اب میری دو بچیاں جس کی آنکھوں کا اپریشن ہونا ہے اگر ان کا جلد اپریشن نہ ہوا تو ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی رہی سہی بینائی بھی ختم ہو جائے گی پرائیویٹ علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتا اورسرکاری ہسپتالوں میں دھکیں کھانے کی ہمت نہیں ہے میری وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیراعظم پاکستان عمران خان اورمخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے تاکہ میری بچیاں معذوری سے بچ سکے اور مجھے معذورکوٹے میں نوکری دی جائے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…