جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

دبلی پتلی خواتین کو جلد ملازمت مل جاتی ہے ۔۔۔! وزیراعظم شکایات سیل کو عوام کی طرف سے دلچسپ شکایات موصول

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کیلئے قائم کئے گئے’پاکستان سٹیزن پورٹل‘کو عوام کی طرف سے ایسی درخواستیں بھی موصول ہو رہی ہیں جو انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے روئیے کی بھی عکاس ہیں اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب سے ایک خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ دبلی پتلی خواتین کو جلدی ملازمت مل جاتی ہے

جبکہ موٹی خواتین ملازمت سے محروم رہتی ہیں اس بارے میں حکومت پالیسی وضع کرے پاکستان سٹیزن پورٹل نے مذکورہ درخواست مزید کارروائی کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بجھوا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں میونسپل سروسز کے حوالے سے ہوتی ہیں جنہیں ایک خودکار طریقے سے متعلقہ ڈی سی کو بجھوا دیا جاتا ہے ایک درخواست پر کارروائی مکمل ہونے کا وقت 20 دن رکھا گیا ہے اور مسئلہ حل ہونے پر متعلقہ شکایت کنندہ کو آگاہ کیا جاتا ہے اب تک 8 لاکھ 42 ہزار افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی ہے اندرون اور بیرون ملک سے جو افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے انہیں یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد نے ایسی بھی شکایات بجھوائی ہیں جو اس زمرے میں نہیں آتیں یا معاملہ عدالت میں ہے ایسی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور شکایت کنندہ کو باقاعدہ اس کی اطلاع دی جاتی ہے ۔ وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کیلئے قائم کئے گئے’پاکستان سٹیزن پورٹل‘کو عوام کی طرف سے ایسی درخواستیں بھی موصول ہو رہی ہیں جو انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے روئیے کی بھی عکاس ہیں اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب سے ایک خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ دبلی پتلی خواتین کو جلدی ملازمت مل جاتی ہے جبکہ موٹی خواتین ملازمت سے محروم رہتی ہیں اس بارے میں حکومت پالیسی وضع کرے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…