چیف جسٹس نے سیشن عدالتوں کا اندراج مقدمہ کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار ختم کردیا،اب سائلین کو کہاں رجوع کرنا پڑیگا؟

  بدھ‬‮ 13 مارچ‬‮ 2019  |  16:20

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کی سیشن عدالتوں کا اندراج مقدمہ کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار ختم کردیا۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اندراج مقدمہ سے متعلق سیکشن 22 اے 22 بی ختم کردی جس کے بعد عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کا کم ہونے لگا اور سائلین اب اندراج مقدمہ کے لئے عدالت نہیں آسکیں گے۔چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے کے بعد سیشن جج لاہور نے نیا نوٹی فکیشنجاری کردیا جس کے تحت سائلین کو اب اندراج مقدمہ کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ادارے‘سے رجوع


کرنا پڑیگا۔ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل ایس پی کی سربراہی میں قائم کیا جائیگا۔چیف جسٹس نے قومی جوڈیشل پالیسی کے اجلاس میں سیکشن 22 اے 22 بی کے خاتمہ کی منظوری دی تھی جس کے نتیجے میں لاہور کی سیشن عدالتوں نے 15ہزار سے زائد درخواستیں آدھے گھنٹے میں نمٹادیں ، اندراج مقدمہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز سے درخواستیں فوری واپس لے لی گئیں۔

موضوعات:

loading...