بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ،جانتے ہیں ائیرپورٹ پر کس نے رخصت کیا؟

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے، کراچی ایئر پورٹ پر صوبائی وزراء نے انہیں رخصت کیا۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے۔قوی احتساب بیورو نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا، سراج درانی کی اہلیہ

ناہید درانی، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والے زیورات سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ آغا سراج درانی کا خاندان نجی ائیر لائن کے ذریعے کراچی سے امریکا روانہ ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت صوبائی وزیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید اور بیٹیوں نے بزنس کلاس میں سفر کیا، امریکا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر نے ان کا استقبال کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…