’’کسی کو پالیسی پسند نہیں تو حکومتی نمائندوں کو ووٹ نہ دیں‘‘ ہائیکورٹ نے حج پالیسی کیخلاف دائر درخواست پر حیران کن فیصلہ سنا دیا

14  فروری‬‮  2019

لاہور(اے این این ) لاہور ہائی کورٹ نے 2019 حج پالیسی کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے حکومتی حج پالیسی برائے 2019 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نجی حج 3 لاکھ 75 ہزار میں کرایا جارہا ہے مگر سرکاری حج کے اخراجات 4 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں جو غریبوں پر بوجھ ہے۔ حکومت نے حج اخراجات میں غیر ضروری اضافہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کم قیمت میں حج پیکیج دے رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت نے حج اخراجات پر سبسڈی نہیں دی۔ عدالت حج پالیسی منظوری کا ریکارڈ طلب کرے۔ پوچھا جائے حج پالیسی میں حج اخراجات میں کس قانون کے تحت اضافہ کیا گیا، عدالت حج پالیسی 2019 پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ حکومت کہتی ہے کہ حج صاحب استطاعت کے لئے فرض ہے۔ حکومت آئین کے تحت پالیسی بنانے میں خود مختار ہے۔عدالت نتظامی معاملات میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔ اسلام بہت بڑا سوشل آرڈر ہے۔ نماز پڑھانے کے لیے تو کوئی ہمارے پاس رٹ لے کر نہیں آتا۔ اگر آپ کو یہ پالیسی پسند نہیں ہے تو آپ ان کو ووٹ نہ دیں دوسرے کسی کو دے دیں. عدالت نے حج پالیسی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…