مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سمیت لیگی کارکنان پرریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا الزام،بڑا فیصلہ سنادیاگیا

12  فروری‬‮  2019

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سمیت لیگی کارکنان کے خلاف ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام میں درج مقدمہ کی پولیس تھانہ کینٹ نے اپنی تفتیش میں مسلم لیگ ن کے 19 راہنماوں کوگناہ گار 28 لیگی کارکنان کو بے گناہ قرار دیدیا۔زرائع کے مطابق دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت 39 لیگی مقدمہ کے نامزد ملزم ہیں۔

ان ملزمان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں 18فروری تک توسیع کردی۔ا?ئندہ تاریخ پیشی پر ملزمان کا فیصلہ ہوگا۔25جولائی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 90 کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر مسلم لیگ ن نے ضلع کچہری کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 39 نامزد اور 250 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…