جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پی پی اور جے یوآئی (ف) کا ملکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ،دونوں جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشترکہ پلان تیار

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء4 اسلام ف نے ملکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت دونوں جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشترکہ پلان تیارکرلیا، مولانا فضل الرحمن مارچ میں ملین مارچ کرتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور جمعیت علماء4 اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے مشترکہ سیاسی لڑائی لڑنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ مولانافضل الرحمان اور آصف زرداری ملکر سیاسی لڑائی لڑیں گے۔ مولانافضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں ملکر حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اسلام آباد کی جانب ملین مارچ پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان اگلے مہینے مارچ میں ملین مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ملین مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائے گا تو پھر طے کیا جائے گا کہ حکومت کیخلاف دھرنا دینا ہے یا صرف احتجاج کے ذریعے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ جمعیت علماء4 اسلام ف کے ملین مارچ میں اسلام آباد میں ن لیگ ، اے این پی ، پیپلزپارٹی ،سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ جس سے حکومت کو یقیناًمشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی 18ویں ترمیم میں ردوبدل کی صورت میں ملین مارچ کا اعلا ن کرچکے ہیں۔بلاول بھٹو رواں دنوں امریکا اور یورپ کے 10روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔اسی طرح سابق صدر آصف زرداری عوامی اجتماعات میں واضح اعلان کرچکے ہیں کہ اب نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتے، عمران خان سکسرلگاتے ہیں، آؤٹ ہوجائیں گے، خود سلیکٹڈ اور دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، عمران خان شوکت عزیز کی طرح ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…