مولانا سمیع الحق کی شہادت ،ملک دشمنوں کا اصل مقصد کیا ہے؟شہبازشریف نے خطرناک سازش سے خبردارکردیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت پاکستان میں فساد پیدا کرنے کی مذموم سازش ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کا شمار جید علماء کرام میں ہوتا تھا

اور دینی خدمات کی وجہ سے انہیں عقیدت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹرین کے طورپر بھی انہوں نے فعال اور متحرک کردار ادا کیا اور وہ پاکستان کی تاریخ میں ہونے والے کئی اہم مراحل میں ایک اہم فریق کے طورپر شامل رہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ایک ایسے موقعے پر جب پہلے ہی ملک میں نہایت مشکل صورتحال ہے، ایسے میں دشمنوں نے مولانا سمیع الحق کو نشانہ بنا کر پاکستان کے استحکام پر کاری وار کرنے کی مذموم حرکت کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد اور یک جہتی کامظاہرہ کرے۔ یہ ایک بڑا نقصان اور صدمہ ہے جس میں صبروتحمل اور دانائی سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرماتے ہوئے پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…