سعودی عرب اور چین کے بعد لائن لگ گئی متعدد یورپی ممالک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اور چین کی جانب سے خوشخبریوں کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور اچھی خبر، یورپی یونین کا وفد نئی حکومت آنے کے بعد پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گیا،یورپی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے، یورپی یونین وفد نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کےبعد ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جہاں دن رات محنت کر رہی ہے وہیں ملک کو خراب اقتصادی صورتحال سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کے کامیاب دورہ سعودی عرب نے ملک کیلئے خوشخبریوں کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا ہے۔ نئی حکومت آنے کے بعد یورپی یونین کا ایک وفد سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے اور اس وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یورپی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ یورپی وفد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عندیہ سے متعلق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان میں آنیوالے دنوں میں بڑے پیمانے پر یورپی سرمایہ کاری کو ملک میں آتے دیکھے گا۔وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے یورپی سرمایہ کار پاکستان میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ تجارتی ایکسپو میں بھی شرکت کرینگے۔ دورہ چین کے دوران امید ظاہر کی جا رہی ہے چین کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک شاندار پیکیج کا اعلان کیا جائے گا جس میں تجارت، انفراسٹرکچر ، زراعت اور دیگر کئی شعبوں میں چین اپنا تعاون اور امداد فراہم کریگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…