جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔۔بین الاقوامی ادارے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے میدان میں آگیا، شاندار اعلان کر دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان سے گزشہ روز ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش، حکومت کی صحت، تعلیم اور سوشل سروسز کے شعبے میں تعاون کیلئے اقدامات کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ،وفد کی قیادت

سی ای اواورصدراےآر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کی ، چیئرمین اے آر وائی گروپ حاجی جان محمد اور ڈبلیو ایم او کے صدرسلیمان نور بھی شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سلمان اقبال کی قیادت میں آئے وفد کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ وفد کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ وفد نے یکم نومبر کو کراچی میں ہونے والے ورلڈ میمن کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا آپ کی قیادت پاکستان اور مسلم امہ کے لیے امید کی کرن ہے۔ وزیراعظم نے میمن برادری کی جانب سے ملکی ترقی میں کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ وفد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں میمن برادری آپ کے وژن کوعملی جامہ پہنانے میں کردارچاہتی ہے، میمن برادری صحت، تعلیم اور سوشل سروسز میں خدمات کیلئے تعاون چاہتی ہے۔ ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم کو50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بھی تعاون کی پیشکش کی اور کہا میمن کمیونٹی آئی ٹی شعبے میں انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کا پلان پیش کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے میمن برادری کی ملکی تعمیر و ترقی میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا میمن برادری نےمیڈیا،بینکنگ، بزنس شعبےمیں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں،توانائی ، زراعت، خوراک کےشعبوں میں سرمایہ کاری قابل تعریف ہے۔ وفد نے وزیراعظم کو ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے

تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں اسکول،کالجزاورصحت کےشعبےمیں خدمات انجام دینے کا موقع دیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میمن برادری ملک کے تمام بڑےشعبوں میں بہترکارکردگی دکھارہی ہے، تعلیم صحت سمیت دیگرشعبوں میں میمن برادری کو مواقع فراہم کریں گے، ترقی، سوشل سروسز کیلئے میمن کمیونٹی کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا حکومت بے سہارا اور نادار افراد کیلئے منصوبوں پر غور کر رہی ہے ، حکومتی زمین پرمسافروں کے لیے شیلٹر بنانے کا منصوبہ ہے، ایسے منصوبے کا آغاز کراچی سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…