وفاقی حکومت کا ہنگامی ایکشن ، دھماکے دارفیصلہ, عوام کی سفری مشکلات کا حل ! کہاں ائیر پورٹ تعمیر کیا جائے گا

6  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے گزشتہ 50 برسوں سے غیر فعال چلاس ایئرپورٹ کی تعمیر نو کا فیصلہ کرلیا،دیامربھاشا ڈیم،سی پیک منصوبوں کے لیے چلاس ایئر پورٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔دیامربھاشا ڈیم اورسی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اس ایئر پورٹ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے،پچاس برس گزرنے کے بعد آخرکار حکومت گلگت بلتستان اوروفاقی حکومت کو

چلاس ایئر پورٹ کی تعمیر نو کا خیال آہی گیاہے،اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایئرفورس اور واپڈا کی ٹیمیں چلاس پہنچ گئی ہیں ،جہاں جلد ایئر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے کام شروع کیا جائیگا۔گلگت بلتستان کی دفاعی اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر پاکستان کی آزادی کے کچھ سال بعد تعمیر ہونے والا چلاس ایئرپورٹ گزشتہ پچاس برسوں سے غیر فعال ہے،سیاحوں کو سفری سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث سیاحت کو بھی نقصان ہورہا ہے، گلگت میں 1947 سے لے کر 1973 تک آپریشنل رہنے والا چلاس ایئر پورٹ سول ایوی ایشن کی غفلت اورعدم توجہی کے باعث غیر فعال ہے۔ایئر پورٹ سے ملحقہ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو اب کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے،گزشتہ پچاس برسوں سے چلاس میں کوئی مسافر پرواز نہیں چلائی گئی ، جس سے دیامر کے عوام کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے،جب کہ ملک کے خوبصورت علاقے میں سیاحت کے فروغ کو بھی دھچکا لگا ہے۔سیاحت سے متعلقہ حلقوں کے مطابق چلاس ائیرپورٹ کے فعال ہو نے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…