پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دبنگ افسر عائشہ ممتاز تو آپ کو یاد ہوں گی، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے آتے ہی انکا تبادلہ کر کے انکو کہاں پہنچادیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

5  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دبنگ افسر عائشہ ممتاز تو آپ کو یاد ہوں گی، اب تبادلہ کرکے انہیں کہاں پہنچادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ عہدوں کے اضافی چارج اور افسران کی بیرون ملک کیلئے رخصت منظوری کے بھی احکامات سامنے آچکے ہیں۔ انہی افسران میں

محکمہ سروسز میں تعیناتی کی منتظر خاتون افسر عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کر دیا گیاہے۔ دیگر افسران میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور سید وسیم حسن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا اضافی چارج دیدیا گیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد یوسف چھینہ پولیٹیکل اسسٹنٹ کا اضافی چارج بھی نبھائیں گے۔ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے افسر عمر مسعود کی امریکہ جانے کیلئے 6روز جبکہ محکمہ سروسز میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے افسر محمد آصف کی برطانیہ جانے کیلئے 8 یوم رخصت منظور کر لی گئی ہے۔فرحت حسین فاروق کو ڈائریکٹر ایڈمن سوشل سکیورٹی مقرر کر دیا گیا۔ سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن رفید احمد ملہی کا تبادلہ کر کے سیکرٹری کالو نیز بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری کالو نیز کے عہدے پر تعینات خالد محمود کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن مقرر کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن احمد کمال مان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ اختر علی کو تبدیل کر کے اسی عہدے پر بہاولنگر میں تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح کین کمشنر پنجاب ثناء اللہ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کر دیا گیا جبکہ واجد علی شاہ کوکین کمشنر پنجاب مقرر کر دیا گیا۔ معظم اقبال سپراکوایڈیشنل سیکرٹری ، حسن ہوتی کو ڈپٹی سیکرٹری اور بابر بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس تعینات کر دیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…