بنی گالا تجاوزات کیس، اب آپ خود اس معاملے کو دیکھیں چیف جسٹس نے عمران خان پر اہم ذمہ داری ڈالتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

7  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنی گالا تجاوزات کیس، چیف جسٹس نے عمران خان کو ریکارڈ جمع کرانے اور معاملے خود دیکھنے کی ہدایت کر دی، عمران خان ملک کے لوگوں کیلئے مثال بنیں، جسٹس ثاقب نثار۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی جس میں سروے جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس

میں کہا ہے کہ عدالت سروے جنرل آفس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ سروے جنرل آفس کی جانب سے دارالحکومت اور کورنگ نالہ کی حد بندی کا سروے نہیں ہوا۔سروے جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورنگ نالہ کے سروے کے لیے ہمیں ریکارڈ اور نقشے چاہیںجبکہ علاقہ بھی دشوار گزار ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ محکمہ مال سروے آفس کو آج ہی مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرے جب کہ جو ریاستی ادارے تعاون نہ کریں ان کے خلاف ایکشن لیں گے اور محکمہ مال نے عدالتی احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ چائے پانی کے لیے ہم عدالت نہیں آتے کیونکہ عوام ہمیں اپنے پیسہ سے تنخواہ دیتے ہیں۔ محکمہ مال جب تک سروے جنرل آفس کو ریکارڈ فراہم نہ کرے سپریم کورٹ سے نہیں جائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا تجاوزات کی درخواست عمران خان نے ہی دی تھی اور عمران خان کی حکومت بننے والی ہے لہذا بنی گالا تجاوزات کے معاملے کو اب عمران خان خود دیکھیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان ملک کے لوگوں کے لیے مثال بنیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان ابھی ملک کے وزیراعظم نہیں بلکہ آنے والے وزیراعظم ہیں اور عمران خان بنی گالہ کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ عمران خان بنی گالہ کے مسائل حل کر لیتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان جو ریکارڈ جمع کرانے چاہتے ہیں کرا دیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…