مجھ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے 10کروڑ روپے مانگے گئے ،پیسے مانگنے والا شخص کون ہے؟زعیم قادری نے بڑادعویٰ کردیا

23  جون‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن زعیم قادری نے دعوی کیا ہے کہ مجھ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے 10کروڑ روپے مانگے گئے لیکن میں 10کروڑ روپے مانگنے والے شخص کا نام نہیں بتاؤں گا ۔اپنے ایک انٹرویو میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ میں اس شخص کا نام نہیں بتا ؤں گا جس نے کہا تھا کہ تمہار ے پاس 10کروڑ روپیہ نہیں ہے اس لئے تم کوٹکٹ نہیں دیں گے کیونکہ بندوں کا پردہ رکھنا چاہئے

اور جو بندوں کا پردہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کاپر دہ رکھتا ہے لیکن وہ ایک گھٹیا آدمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نجی محفلوں سے بات کرنے کے حوالے سے اس بات کے مختلف رخ بنا کر پیش کئے جارہے ہیں لیکن کیا میں اتنا بھی استحقاق نہیں رکھتا تھا کہ مجھ سے پوچھ لیا جاتا کہ معاملہ کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ جب میں 7ماہ کی جیل کاٹ کر آیا تو مجھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور کہا کہ تمہارے جیساتیز بولنے والا شخص جس کی شکل کارکنوں کو پسند نہیں ہے اس لئے عہدے سے مستعفی ہو جاؤ۔ یہ بات شہبازشریف نے کہی تھی ۔میں ہمیشہ اپنی قسمت سمجھ کر چپ ہو جاتا تھا ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں جیل میں تھا تو پرویز مشرف کے ایک قریبی شخص نے مجھے جیل میں جا کر کہا تھا کہ اگر آپ ہماری بات مان لیں تو آپ کوجیل سے جھنڈے والی گاڑی لیکر جائے گی ۔زعیم قادری نے کہا کہ میں نے اپنی 20سال کی تکالیف پیش کر دی ہیں اور اب میں کسی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی نوکری نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے میرا نظریاتی اختلاف ہے ۔ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن جیت کر فیصلہ کروں گا کہ میں نے کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن زعیم قادری نے دعوی کیا ہے کہ مجھ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے 10کروڑ روپے مانگے گئے لیکن میں 10کروڑ روپے مانگنے والے شخص کا نام نہیں بتاؤں گا ۔اپنے ایک انٹرویو میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ میں اس شخص کا نام نہیں بتا ؤں گا جس نے کہا تھا کہ تمہار ے پاس 10کروڑ روپیہ نہیں ہے اس لئے تم کوٹکٹ نہیں دیں گے کیونکہ بندوں کا پردہ رکھنا چاہئے اور جو بندوں کا پردہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کاپر دہ رکھتا ہے لیکن وہ ایک گھٹیا آدمی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…