ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کیا ، کیا گل کھلائے جاتے رہے؟ادارے کیلئے مختص 20ارب روپے کہاں لگے؟ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 29  اپریل‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے لئے مختص 20 ارب روپے کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز اور عملے کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی کے ایل آئی کے سربراہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سبراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ کے بارے میں از خود نوٹس کیس

کی ۔چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے باوجود پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں بھاری تنخواؤں کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تشویش کا اظہار کیا کہ 35لاکھ روپے پر ایک ڈاکٹر کو رکھا گیا ہے اور ابھی تک ایک بھی آپریشن نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ سنا ہے کہ ڈاکٹر سعید کی اہلیہ بھی وہاں تعینات کی گئی ہیں ۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پی کے ایل آئی کے بجٹ اور بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز اور عملے کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…