کچھ عناصر آج بھی سی پیک کو ثبوتاثر کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں،ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ٗوزیر داخلہ

25  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ و پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری ملکی معیشت میں بہت تیزی آرہی ہے ٗ کچھ عناصر آج بھی سی پیک کو ثبوتاثر کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ٗ ناپاک عزائم کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ٗکہ سی پیک کے نتیجے میں پاکستان کو بڑے عرصے کے بعد مثبت اقتصادی شناخت ملی ہے ٗ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

اور ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ایک انٹرویومیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پاکستان کی اقتصادی ترقی اور جی ڈی پی پہ بہت مثبت اثر ہے اور ابھی بھی ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ ہماری ملکی معیشت میں بہت تیزی آ رہی ہے کیونکہ بڑے بڑے منصوبے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور سیمنٹ کی صنعت سمیت اسٹیل اور کنسٹرکشن کی صنعت میں بھی بہت مانگ پیدا ہوئی ہے جو سی پیک کے میڈیم ٹو لانگ ٹرم میں 2 سے 3 فیصد جی ڈی پی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور 2025ء تک ہم 8 سے9 فیصد تک جا سکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے وژن 2025 اور سی پیک دونوں میں قدرے مماثلت موجود ہے کیونکہ ہمارا وژن 2025 پاکستان کی ترقی کا جامع تصور ہے جس کی 7 ستون ہیں اورا س کا ساتواں ستون علاقائی روابط پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور سی پیک دونوں ملکوں کا مشترکہ منصوبہ ہے اس لیے اسے چین یا پاکستان کا منصوبہ قرار دینا درست نہیں اور نہ ہی ایسا کچھ ہے، یہ دونوں ملکوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جو دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جس سے نہ صرف یہ دونوں ملک بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر آج بھی سی پیک کو ثبوتاثر کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور ماضی میں ہمارے ہمسائیہ ملک کا ایک جاسوس بھی یہاں سے پکڑا گیا۔

جسے تخریب کاری اور پراپیگنڈے کے ذریعے سی پیک کو ناکام بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی اس لیے کچھ حلقے پاکستان میں ابہام پیدا کرنے کے لیے سی پیک کے متعلق منفی باتوں میں لگے رہتے ہیں لیکن ان لوگوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاک چین دوستی کو اس منصوبے کے ذریعے اور بھی مضبوط بنایا جائے گا۔ احسن اقبا نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے نتیجے میں پاکستان کو بڑے عرصے کے بعد مثبت اقتصادی شناخت ملی ہے اور لوگ سیکیورٹی کی بنا پہ ہم سے بھاگنا چاہتے تھے لیکن آج یورپ، امریکا، مشرق وسطیٰ، وسطی ایشاء بلکہ ہر کوئی کہتا ہے کہ ہم بھی سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور یہ حقیقت میں ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

جو پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا جو ہماری ایک بہت بڑی کامیابی بھی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ایک اقتصادی قوت بننا ہے اور اقتصادی استحکام کے لیے ملکی سیاسی استحکام اور امن بہت ضروری ہے اور چین کی کامیابی کی بھی وجہ یہی ہے کہ ان لوگوں نے استحکام، ترقی اور امن ان تینوں کو آپس میں بیلنس کیا ہے اس لیے ہمیں چین سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے بھی ہمیں مثبت اشارے ملے ہیں اور ان کے صدر سمیت ان کے سفیر بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہم بھی سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ہماری بھی کوشش ہے کہ ان کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت افغانستان میں 500 ملین ڈالرز کے مختلف ترقیاتی منصوبے کر رہا ہے۔

جس میں سکولز، ہسپتال، سڑکیں اور انفراسٹرکچر ہے جسے ہم خود وہاں بنا رہے ہیں جسے خیر سگالی کے تحت کیا جا رہا ہے اور اسے طرح پاکستان، چین اور افغانستان مستقبل میں بھی علاقائی روابط کے نئے منصوبے بنا سکتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہم کابل سے پشاور موٹروے بھی بنائیں جبکہ لنڈی کوتل سے ریل کا منصوبہ بھی آگے لے جانے کے خواہش مند ہیں جس سے تجارت آپس میں قریب آئے گی اور جب تجارت ہوتی ہے تو اس سے امن اور بھی مستحکم ہو سکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ اپنی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں پھر سے کامیابی حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…