مجھے تو کبھی اسکول میں 10 پیسے جرمانہ نہیں ہو ا تھا اور آپ نے مجھے ۔۔ چیف جسٹس اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے درمیان اہم کیس کے دوران مکالمہ ؟جسٹس ثاقب نثار نے کس بات پر جرمانہ کر دیا؟

10  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی /مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیڈو، نیسلے، میجی سمیت دیگر کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر جلی حروف میں عدالتی آرڈر لکھنے کا حکم د یتے ہو ئےکہا کہ آپ عبارت تحریر کریں باقی مائیں اور ڈاکڑز خود دیکھ لیں گے،اعتزاز احسن نے کہا چیف جسٹس صاحب آپ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میں ٹینشن میں نہیں ہوں آپ کو کس نے کہا۔

ہفتہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیر معیاری خشک دودھ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی جس میں وکیل اعتزاز احسن مقامی کمپنی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔اعتزاز احسن نے چیف جسٹس سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ سماعت میں ایک دن عدالت میں پیش نہیں ہوا اور اپنے 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا، مجھے کبھی اسکول میں بھی 10 پیسے کا جرمانہ نہیں ہوا لیکن آپ نے 10 ہزار کا جرمانہ کر دیا ،اعتزاز احسن نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں سینیٹرز کی الوداعی تقریب میں مصروف تھے اس لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے آپ کو جرمانہ نہیں بلکہ آپ کے ایسوسی ایٹ(معاون) کو جرمانہ کیا اور آرڈر میں نہیں لکھا، اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسوسی ایٹ کو بھی کیوں جرمانہ کیا جبکہ آپ آرڈر میں بھی لکھ دیتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے اصرار پر آرڈر میں بھی لکھ دیتا ہوں۔ اس پر اعتزاز احسن بولے کہ چیف جسٹس صاحب آپ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میں ٹینشن میں نہیں ہوں آپ کو کس نے کہا۔سپریم کورٹ نے نیڈو، نیسلے، میجی سمیت دیگر کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر جلی حروف میں عدالتی آرڈر لکھنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عبارت تحریر کریں باقی مائیں اور ڈاکڑز خود دیکھ لیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ

فارمولہ ڈبے میں 80 فیصد دودھ ہوتا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ 2 کالم تحریر کریں اور اس میں فارمولہ بھی تحریر کردیں۔عدالت میں چیف جسٹس اور اعتزاز احسن کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر نیسلے کمپنی نے لاہور کی تمام دکانوں سے اپنا اسٹاک نہ اٹھایا تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پاکستان ملک ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن

کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں دس ہزار روپے جرمانہ جمع کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا کہ اعتزاز احسن جرمانے کی رسید عدالت میں پیش کریں۔بیرسٹر اعتزاز احسن کے جونیئروکیل نے عدالت سے کیس کی سماعت اعتزاز احسن کے دستیاب ہونے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس سخت برہم ہو گئے،عدالت نے بیرسٹر اعتزاز احسن کےجونیئر وکیل کا سپریم کورٹ کا

لائسنس معطل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتزاز احسن عدالت نہیں آ سکتے تو وکالت چھوڑ دیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑے چیمبر سے تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عدالتی کاروائی پر اثر انداز ہو کر من پسند فیصلہ لیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ا عتزاز احسن کہہ رہے ہیں کہ عدالت اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ عدالت کادائرہ اختیار کیا ہے۔چیف جسٹس

کا کہنا تھا کہ فارمولا کے نام پر دودھ فروخت کرنے والی کمپنیاں اشتہار جاری کریں کے وہ فارمولا فروخت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کمپنیوں نے ایسا نہ کیا تو عدالت اپنی جانب سے اشتہار جاری کرے گی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 6جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیر معیاری خشک دودھ کے حوالے سے کیس کی

سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ڈبے کے تمام دودھ جعلی اور مضر صحت ہیں۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ حلیب، اینگرو فوڈ، نیسلے، ایوری ڈے، فوجی شکر گنج سمیت 90 فیصد کمپنیاں ٹی وائٹنر بنا رہی ہیں۔خیال رہے کہ اس قبل ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ڈبے پر جلی حروف میں

’یہ دودھ نہیں‘ لکھنے کا حکم دیا تھا۔تاہم عدالتی احکامات پر ٹی وائٹنر بنانے والی کمپنی ترنگ نے ڈبے کا نیا ڈیزائن پیش کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔27 جنوری کو سپریم کورٹ نے ملک بھر میں تمام مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈبے کے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…