پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اور فاٹا سے دبئی کے ویزے کے لئے وزارت خارجہ کا کریکٹر سرٹیفیکٹ اور پولیس کلیرنس کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے پولیس کلیرنس کی رپورٹ متعلقہ ڈی پی اوز ، سی سی پی او پشاور کی جانب سے دیا جائے گا۔
جبکہ کریکٹرسرٹیفیکٹ وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ فارن آفس سے تصدیق کے بعد یو اے ای ایمبسی سے بھی تصدیق کرنا ہو گی مذکورہ دستاویزات کی تصدیق پاکستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں ہوتی ہے اس صورتحا ل کے باعث مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور ، جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع اور قبائلی علاقہ جات سے جانے والے شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور وزارت خا رجہ کے باہر روزانہ سینکڑوں افراد اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لئے جمع ہوتے ہیں پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کے لئے پولیس لائنز میں شہریوں کی رش بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے والوں کو شدیدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جس کے باعث بیشتر پروازیں بھی تاخیر کاشکار ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا اورقبائلی علاقہ جات سے جانے والے شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات کرے ۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا سے دبئی کے ویزے کے لئے وزارت خارجہ کا کریکٹر سرٹیفیکٹ اور پولیس کلیرنس کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے پولیس کلیرنس کی رپورٹ متعلقہ ڈی پی اوز ، سی سی پی او پشاور کی جانب سے دیا جائے گا۔ جبکہ کریکٹرسرٹیفیکٹ وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ فارن آفس سے تصدیق کے بعد یو اے ای ایمبسی سے بھی تصدیق کرنا ہو گی