منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس، مالک کا 76 کروڑ میں بھی بیچنے سے انکار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )نئی دہلی بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک بھینس نے اپنے وزن، روزانہ کی خوراک اور قیمت کے باعث عالمی شہرت حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انمول نامی بھینس کو آل انڈیا کسان فیسٹول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔

ویسے تو اپنے نام کی طرح اس بھینس کا کوئی مول نہیں تاہم 1500 کلو وزنی اس بھینس کی قیمت 23 کروڑ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی 76 کروڑ روپوں سے زائد بنتے ہیں۔بھینس کو روزانہ زیادہ سے زیادہ کیلیوریز، وٹامنز اور بھرپور غذائیت ملتی رہے، خوراک میں 250 گرام بادام، 4 کلو انار، 30 کیلے اور 20 انڈوں سمیت سبز چارہ، دیسی گھی، سویابین اور مکئی شامل ہیں جبکہ یہ روزانہ 5 کلو دودھ بھی پیتی ہے۔انمول کی صحت کے ساتھ ساتھ اس کا مالک بھینس کی جلد کا بھی خاص خیال رکھتا ہے جس کے لیے وہ انمول کو روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے 2 بار نہلاتا ہے۔تاہم بھینس کے مالک نے بتایا کہ وہ اسے بیچنے کا ارادہ نہیں رکھتا،اسی لیے اس کا نام انمول یعنی وہ جس کی کوئی قیمت نہ ہو رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…