کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھارتی ہٹ دھرمی پر کہا ہے کہ اگر ان کے پاس فیصلے کا اختیار ہوتا تو وہ بھارت کیساتھ کھیلنا چھوڑ دیتے۔آئی سی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے بھارت کے انکار پر جہاں دیگر پاکستانی کرکٹر نے اس منفقانہ رویے پر آواز اٹھائی ہے، اب وہیں پاکستان کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر راش لطیف نے لگی لپٹی رکھے بغیر کھل بھارتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ہمارے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو ایسا ہی ٹھیک ہے، میں کسی کی طرف سے بات نہیں کرنا چاہتا تاہم میرے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو میں بھارت کے خلاف کھیلنا چھوڑ دیتا،۔بورڈ فار کرکٹر کنٹرول ان انڈیا اور بھارتی حکومت کے رویے پر سابق کپتان راشد لطیف نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، اس بارے میں بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد اسے چیمپئنز ٹرافی کے بروقت انعقاد پر شبہات پائے جاتے ہیں۔