نواز شریف کے بعد پرویز مشرف پربھی نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی پارٹی صدارت سے متعلق عدالت سے تشویشناک خبر آگئی

2  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے مشرف کی نااہلی کا عدالتی حکم نامہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ایک رکنی بنچ نے کی۔ ایک رکنی بنچ کے رکن جسٹس شاہد کریم نے پرویز مشرف کو

پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر مشرف کی نااہلی کا عدالتی حکم نامہ طلب کر لیاہے۔ پرویز مشرف کے خلاف درخواست مقامی وکیل محمد آفاق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 کے الیکشن میں نا اہل قرار دیا گیا تھا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا، سپریم کورٹ نواز شریف کو بھی اسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نا اہل کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی صدر پرویز مشرف کی جانب سے کئے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دئیے جائیں اور عدالت پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے نا اہل کرنے کا حکم دے۔ انہوں نے مزید استدعا کی کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام ممبران اسمبلی کو بھی نا اہل قرار دیا جائے اور عدالت پیمرا کو پرویز مشرف کی تقاریر نشر کرنے سے روکے۔واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ2017 کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے بھی نا اہل ہو چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے پرویز مشرف کے خلاف بھی لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017سے متعلق آج 51صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جو کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خود تحریر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…