شدید مالی خسارہ،پاکستان ٹیلی ویژن کاتین چینلز بند کرکے دونئے چینلز شروع کرنے کامنصوبہ،پی ٹی ہوم کا نام تبدیل کرکے اب کیا رکھاجارہاہے؟دستاویزات میں حیرت انگیزانکشاف 

7  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن نے شدید مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے تین چینلز بند کرکے پارلیمنٹ ہاؤس اور کڈز کے نام سے نئے چینلز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ پی ٹی ہوم کا نام تبدیل کرکے پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق اس وقت پی ٹی وی کے 8چینل آن ائیر ہیں

جن میں پی ٹی وی نیوز ،پی ٹی وی سپورٹس ،پی ٹی وی ورلڈ ،پی ٹی وی گلوبل ،پی ٹی وی بولان ،پی ٹی وی ہوم،پی ٹی وی نیشنل اور آزاد کشمیر ٹی وی شامل ہیں جن میں سے اب پی ٹی وی بولان ،پی ٹی وی نیشنل اور پی ٹی وی گلوبل کو ختم کرکے ان کی جگہ پارلیمنٹ ہاؤس کے نام سے نیا چینل اور بچوں کا چینل شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے دستاویزات کے مطابق پی ٹی وی ہوم کا نام بھی تبدیل کرکے پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے نام سے شروع کیاجائے گا اور پی ٹی وی کے 8کی بجائے 7چینلز آن ائیر ہونگے دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن مجموعی طور پر 61کروڑ 80لاکھ روپے خسارے کا شکار رہی ہے جس میں پی ٹی وی گلوبل کا خسارہ 10کروڑ 40جبکہ پی ٹی وی بولان و نیشنل کا خسارہ 4کروڑ 80لاکھ روپے ہے پی ٹی وی کے ملازمین کو پنشن کی مد میں 1آرب22کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے ہیں دستاویزات کے مطابق پی ٹی وی کے تمام چینلز کیلئے ایم ڈی سے لیکر ایڈورٹائزمنٹ تک علیحدہ سٹاف متعین کیا جائے گا پاکستان ٹیلی ویژن کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے تمام سفارشات حکومت کو بھجوائے گئے ہیں اور حکومت کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔  پاکستان ٹیلی ویژن نے شدید مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے تین چینلز بند کرکے پارلیمنٹ ہاؤس اور کڈز کے نام سے نئے چینلز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ پی ٹی ہوم کا نام تبدیل کرکے پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…